ہسپتالوں میں نارمل ڈلیوری کی تشخیص کے باوجود آپریشن تجویز کرنیکی شرح میں اضافہ

ہسپتالوں میں نارمل ڈلیوری کی تشخیص کے باوجود آپریشن تجویز کرنیکی شرح میں اضافہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )سرکاری و نجی ہسپتالوں میں نارمل ڈلیوری کی تشخیص کے باوجود آپریشن تجویز کرنے کی شرح میں گزشتہ سال کی نسبت غیر معمولی اضافہ۔۔۔

حکومتی احکامات کے باوجود ہیلتھ اتھارٹیاں مناسب حکمت عملی اختیار کر کے صورتحال کا تدارک نہ کر سکیں،ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ انفارمیشن سسٹم کی مانیٹرنگ کے دوران اس امر کی نشاندہی ہوئی ہے کہ بیشتر سرکاری و نجی ہسپتالوں میں نارمل ڈلیوری کی تشخیص کے باوجود آپریشن تجویز کرنے کے رحجان میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے ،جبکہ محکمہ صحت حکومت پنجاب نے اس شرح کو کنٹرول کرنیکا ٹاسک دے رکھا ہے مناسب حکمت عملی اختیار نہ کئے جانے کے باعث یہ رجحان بڑھتا جا رہا ہے ،تاکہ زیادہ سے زیادہ کمائی کی جا سکے ،عام ڈلیوری کیلئے دس سے پندرہ ہزار جبکہ بڑے آپریشن کیلئے 70 ہزار روپے سے 1لاکھ روپے عام طور پر اور وی آئی پی ہسپتالوں میں یہ خرچہ ڈیڑھ سے دو لاکھ روپے تک وصول کیا جاتا ہے ،بالخصوص لواحقین کو اتنا ڈرا دیا جاتا ہے کہ وہ مجبوراً آپریشن کیلئے آمادہ ہو جاتے ہیں،یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس حوالے سے ڈی جی صحت پنجاب کی جانب سے قبل ازیں ضلعی ہیلتھ افسران کو مربوط حکمت عملی وضع کرکے حکومتی گائیڈ لائن پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی تھی ، جس پر عملدرآمد نہیں ہو سکا اور صورتحال باعث تشویش بنتی جا رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں