ناجائزاسلحہ برآمد،ملز موں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج

 ناجائزاسلحہ برآمد،ملز موں کے  خلاف الگ الگ مقدمات درج

شاہ پور (نمائندہ دنیا) پولیس نے متعدد کاروائیوں میں ناجائزاسلحہ برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔۔۔

 جن میں محمد سرفراز سے بارہ بور بندوق، طلعت عباس سے تیس بور پسٹل، ربنواز سے تیس بور پسٹل، عمران خان سے تیس بور پسٹل، غلام سجاد سے 222 رائفل معہ تین گولیاں ، قیصر ندیم سے بارہ بور بندوق معہ تین روند برآمد کرلیں ، شاہ یوسف میں نامعلوم چور ٹینٹ کی دکان کا تالہ توڑ کر 8عدد دیگیں مالیت 55 ہزار روپے چوری کر کے لے گئے۔ محمد رمضان کی رپورٹ پر شاہ پور پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں