نوجوان نے خاتون کو بہانے سے بلاکر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

نوجوان نے خاتون کو بہانے سے بلاکر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

سلانوالی(نمائندہ دنیا ) سلانوالی کے نواح میں موبائل فون پر دوستی کا انجام، دوست نے فون پر بلایا اور 21سالہ طلاق یافتہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا ، سلا نوالی پولیس نے متاثرہ خاتون کے ماموں کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا۔۔۔

 تفصیلات کے مطابق سلانوالی کے نواحی چک نمبر 127شمالی کے رہائشی 21سالہ عامرہ بی بی طلاق کے بعد اپنے مامو ں حشمت علی کے گھر رہائش پزیر ہے مذکورہ خاتون نے موبائل فون پر چک نمبر 139کے رہائشی احتشام شانی سے دوستی کی ہوئی تھی ، گزشتہ روز احتشام شانی نے فون کر کے بہانے سے بلایا اور ویرانے میں جا کر عامرہ بی بی کو زیادتی کا نشانہ دیا، تھانہ سلانوالی پولیس نے متاثرہ خاتون کے ماموں حشمت علی کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں