ہموکہ موڑ پر ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو قتل کر دیا گیا

ہموکہ موڑ پر ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو قتل کر دیا گیا

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )ہموکہ موڑ کے قریب ڈکیتی کی خونی واردات ، مزاحمت پر ڈاکووں نے ٹبہ قائم دین کے رہائشی احمد خلیل قریشی کو گولی مار دی ، ڈاکو اسے خون میں لت پت چھوڑ کر فرار ہو گئے۔۔۔

مضروب ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا ،احمد خلیل قریشی ٹبہ قائن دین سے ہموکہ موڑ جا رہا تھا کہ ٹوانہ فارم کے قریب دو موٹر سائیکلوں پر سوار5 مسلح ڈاکووں نے اسے لوٹنے کی کوشش کی کوشش کی ،دوران مزاحمت ڈاکووں نے اسے گولی مار کر زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے ،احمد خلیل کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں