معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے ،میاں اکرام الحق

معیشت بہتری کی طرف  گامزن ہے ،میاں اکرام الحق

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے جس کے نتائج جلد قوم کے سامنے آنا شروع ہوجائینگے عوام کو وقتی طور پر حکومتی اقدامات سخت محسوس ہورہے ہیں۔۔۔

مگر آنیوالے دنوں میں عوام ریلیف محسوس کرینگے ،ایم پی اے میاں اکرام الحق نے کہا کہ عمران خان اور اس کی ٹیم نے ملکی معیشت کو بے دردی سے تباہ کیا جس کی وجہ سے آج حکومت کو معیشت کی بہتری کیلئے سخت اقدامات کرنا پڑرہے ہیں وہ وقت دور نہیں جب پاکستان معاشی طور پر مستحکم ہوگا اور اس سے قرضوں کی ادائیگی میں بھی آسانی ہوگی جبکہ آئی ایم ایف جیسے اداروں سے بھی پاکستان کی جان ہمیشہ کیلئے چھوٹ جائیگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں