عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں‘علی اکبر بھنڈر

عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں‘علی اکبر بھنڈر

بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈرنے کہاہے کہ عوام الناس کے مسائل کاترجیحی بنیادوں پر حل یقینی بناکر ان کو بھرپور ریلیف کی فراہمی تمام سرکاری محکمہ جات کی اولین ذمہ داری ہے۔۔۔

 جس کی تکمیل میں غفلت اورتاخیر کو ہرگزبرداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں عوامی مسائل سنتے ہوئے کہی۔انہوں نے عوامی مسائل پر مبنی درخواستیں وصول کیں اوران مسائل کے حل کیلئے متعلقہ محکموں کے سربراہان کو احکامات جاری کیے کہ عوام الناس کے مسائل کا فوری ازالہ کیا جائے ۔ڈپٹی کمشنر نے سرکاری محکموں کے دفاتر میں عوام کیلئے آسان رسائی یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے افسران کو ہدایت کی کہ عوامی مسائل کے حل کواولین ترجیح دی جائے تاکہ عوام کو انتظار کی زحمت سے دوچار نہ ہونا پڑے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں