سوشل ویلفیئر ملازم اڑھائی لاکھ رشوت لینے کے الزام پر گرفتار

سوشل ویلفیئر ملازم اڑھائی لاکھ رشوت لینے کے الزام پر گرفتار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )اینٹی کرپشن کی ریڈنگ ٹیم نے سوشل ویلفیئر ملازم کو اڑھائی لاکھ روپے رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔۔۔

تفصیلات کے مطابق مزمل شاہد سکنہ چک نمبر46 شمالی نے ریجنل ڈائریکٹر، اینٹی کرپشن سرگودھاکو درخواست گزاری کہ قمر عباس نائب قاصد نے سرکاری نوکری دلوانے کیلئے 2لاکھ50 ہزار روپے رشوت وصول کی ہے ۔ دوران انکوائری گواہان کے بیانات قلمبند کیے گئے اس کے علاوہ دوران انکوائری الزام علہیہ بھی اپنی بے گناہی ثابت نہ کرسکے ۔ جس پرقمر عباس، نائب قاصد، محکمہ سوشل سرگودھاکیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جس کی تفتیش آصف اقبال، سرکل آفیسر، اینٹی کرپشن سرگودھا کے سپردہوئی، گزشتہ روز تفتیشی آفیسر کی نگرانی میں اینٹی کرپشن سرگودھا کی ریڈنگ ٹیم نے ریڈ کر کے ملزم قمر عباس، نائب قاصد، محکمہ سوشل ویلفیئر سرگودھا کو گرفتار کر لیا۔ جس سے تفتیش جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں