سردار مہتاب احمد خان نے اے سی بھیرہ کے عہدے کا اضافی چارج سنبھال لیا

سردار مہتاب احمد خان نے اے سی بھیرہ  کے عہدے کا اضافی چارج سنبھال لیا

بھیرہ(نامہ نگار)سردار مہتاب احمد خان نے اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ کے عہدے کا اضافی چارج سنبھال لیا ہے وہ اس وقت اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن اور کالونی اسسٹنٹ سرگودھا کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔۔۔

سردار مہتاب احمد خان کی تحصیل کمپلیکس بھیرہ آمد پر سٹاف نے ان کا خیر مقدم کیا انہوں نے کہا کہ وہ شہری مسائل کے حل صفائی کے نظام کی بہتری اور تجاوزات کے خاتمہ کیلئے کوشاں رہیں گے ان کے دروازے عوام کیلئے ہر وقت کھلے ہیں اور کسی بھی مسئلہ کے حل کیلئے عوام ان سے براہ راست رابطہ کر سکتے ہیں کمشنر سرگودھا ڈویژن جہانزیب اعوان کی طرف سے ان کے تقرر کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔ ہے جس میں کہا گیا ہے کہ چیف سیکرٹری پنجاب کی جانب سے مستقل تقرری نہ ہونے تک سردار مہتاب احمد خان کو 89 دنوں کے لئے اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ کا اضافی چارج دیا گیا ہے ۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں