پارکس میں امریکن طرز کی لٹل لائبریریز قائم کرنیکا فیصلہ

پارکس میں امریکن طرز کی لٹل لائبریریز قائم کرنیکا فیصلہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی سرگودھا کے پارکس میں لٹل لائبریری پراجیکٹ کے حوالہ سے ہنگامی اقدامات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔۔۔

 پراجیکٹ کے تحت سرگودھا کے تمام بڑے پارکس میں امریکن طرز کی لٹل لائبریریز قائم کی جائیں گی اور ان لائبریریز میں اسلامی، قومی، معاشرتی و سماجی موضوعات سمیت دنیا میں زندگی گزارنے کے راہنما اصلوں پر مبنی کتب مطالعہ کے لئے رکھی جائیں گی جن سے پارک میں آنے والے لوگ استفادہ کرسکیں گے ، اس سلسلہ میں ڈی جی پی ایچ اے توقیر حیدر کاظمی نے گذشتہ روز بوٹینیکل گارڈن میں جاری ترقیاتی منصوبہ جات بالخصوص لٹل پبلک لائبریریزپائلٹ پراجیکٹ کے جائزہ کیلئے ہنگامی دورہ کیا اور وہاں جاری امور کے حوالہ سے سخت احکامات جاری کرتے ہوئے منصوبہ جات کی بروقت تکمیل ہدایات دیں، انہوں نے کہا کہ کمپیوٹر و انٹرنیٹ کی اس دور میں نسل نو کو کتب بینی کی عادت ہی نہیں رہی جو کہ کسی لمحہ فکریہ سے کم نہیں ، اس حوالہ سے کمشنر سرگودھا جہانزیب اعوان کی ہدایات پر سرگودھا کے تمام پارکس میں لٹل پبلک لائبریریز قائم کی جا رہی ہیں، ڈی جی پی ایچ اے توقیر حیدر کاظمی نے مزید کہا کہ رواں صدی کے آغاز پر کہا گیا کہ یہ آخری صدی ہے کتابوں سے عشق کی، یہ فقرہ بہت اذیت ناک ہے اور اسی نظریہ سے کتابوں سے عشق کا سفر دوبارہ شروع کرنے کیلئے سرگودھا کے پارکس میں لائبریریز قائم کی جا رہی ہیں ، اب لوگوں کو بھی چاہئے کہ اپنے آپ کو معاشرہ کا مفید اور باشعور شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے ان لائبریریز کو اپنی لائبریریز سمجھیں اور ان کتابوں کی حفاظت کو بھی مقدم رکھیں، اس موقع پر انہوں نے انچارج ایم اینڈ ای برانچ حافظ طیب خان کو لٹل پبلک لائبریری پراجیکٹ پر کام کی رفتار بڑھانے کی ہدایت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں