میونسپل کمیٹی سلانوالی کا تجاوزات کیخلاف بھرپور آپریشن

میونسپل کمیٹی سلانوالی کا تجاوزات کیخلاف بھرپور آپریشن

سلانوالی(نمائندہ دنیا) میونسپل کمیٹی سلانوالی کی جانب سے شہر میں تجاوزات کے خاتمے کیلئے آپریشن جاری ریلوے روڈ اور مین بازار اور بازار نمبر دو سمیت دیگر شاہراؤں سے تجاوزات ہٹا دی گئی۔۔۔

 آپریشن کا عمل بلا تفریق جاری رہے گا چیف آفیسر میونسپل کمیٹی چوہری عبدالرزاق کا عزم ، تفصیلات کے مطابق دیگر شہروں کی طرح سلانوالی میونسپل کمیٹی کی جانب سے تجاوزات کے خاتمے کے لیے شہر کے بازاروں اور شاہراہوں پر آپریشن جاری ہے گزشتہ روز بھی چیف آفیسر یونی گرامی مین بازار نمبر دو اور ریلوے روڈ سمیت دیگر شاہراہوں پر آپریشن کیا گیا جہاں پر ریڑھی خوانچا فروشوں کے خلاف کاروائی کی گئی اور کئی مقامات پر پختہ تجاوزات گرا دی گئیں، چیف آفیسر کا کہنا ہے کہ آپریشن تسلسل کے ساتھ جاری رہے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں