ڈپٹی کمشنر نے آفس میں آئے شہریوں کے مسائل سنے ،احکامات جاری

ڈپٹی کمشنر نے آفس میں آئے شہریوں  کے مسائل سنے ،احکامات جاری

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کی روشنی میں پبلک ڈیلنگ اوقات پر عملدرآمد روزانہ کی بنیاد پر جاری۔

اس سلسلے میں آج جمعرات کے روز ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم نے پبلک ڈیلنگ اوقات میں اپنے آفس میں آئے شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پبلک ڈیلنگ اوقات مقرر کئے گئے ہیں۔ انہوں نے تمام محکموں کے سربراہان کو پابند کیا ہے کہ وہ صبح 10 سے ساڑھے 11 بجے تک دفاتر میں شہریوں کے مسائل اور شکایات سنیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں