ستھرا پنجاب پروگرام پر عملدرآمد پر عدم اطمینان ، گاؤں کمیٹیاں فعال کرنیکی ہدایت

ستھرا پنجاب پروگرام پر عملدرآمد پر عدم اطمینان ، گاؤں کمیٹیاں فعال کرنیکی ہدایت

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ بابر شہزاد رانجھا نے ضلع بھر میں جاری ’’ستھرا پنجاب پروگرام‘‘ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز لوکل گورنمنٹ کو اس پروگرام کی اونر شپ لینے کی ہدایت کی ہے ۔

انہوں نے گاؤں کمیٹیوں کو فعال بنانے ، چوکیدار او رسینٹری ورکرز کی بھرتیوں کا عمل جلد مکمل کرنے او رہر گاؤں میں انجام دی جانے والی سرگرمیوں کی رپورٹ ان کے دفتر میں بھجوانے کی ہدایت بھی کی ہے ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر نے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے بتایا کہ نے ہر گاؤں کے داخلی راستوں کے علاوہ گلیوں پر بورڈ کے ساتھ ساتھ مکانات کے نمبرز بھی لگادیئے گئے ہیں انہوں نے دیہاتوں میں انسداد تجاوزات کو آپریشن تیز کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ یہ حکومت انقلابی پروگرام ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنرز اور لوکل گورنمنٹ افسران اس پروگرام کے ثمرات دیہی عوام تک پہنچانے کیلئے فعال کردار ادا کریں ۔ فوٹو سیشن پالیسی اب نہیں چلے گی ۔ ہر گاؤں میں انجام دی گئی سرگرمیوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ بھی کروایا جائیگا ۔ انہوں نے گاؤں کی بلاتفریق گلی محلوں کو صاف کرنے ، اورڑیاں ہٹانے جبکہ ڈرین وغیرہ کو صاف کروانے کے علاوہ کھیلوں کے میدان کو آباد اور شجرکاری مہم کو بھی تیز کرنے کی ہدایت کی ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں