سپر یم کورٹ بار میں حکومتی گروپ کی فتح سے پی ٹی آئی والوں کی آنکھیں کھل جانی چاہیں،چودھری ارشد
جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )مسلم لیگ(ن)لائرز فورم ضلع خوشاب کے صدر چو دھری ارشد محمود ایڈووکیٹ نے کہا ہے۔۔۔
سپریم کورٹ بار کے انتخابات میں حکومت کے حامی امیدواروں کی شاندار کامیابی کے بعدپی ٹی آئی کے کابرین کی آنکھیں کھل جانی چاہیں، وکلاء برادری کے حمائت یافتہ امیدواروں کو مسترد کرتے ہوئے حکومت کے آئینی اقدامات کی توثیق کر دی، مسلم لیگ(ن) کے ضلعی سیکرٹریٹ جوہر آباد میں وکلاء کے وفد سے بات چیت کے دوران ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ بار کا الیکشن ہارنے والے حامد خاں نے چھ سات دن پہلے دھمکی دی تھی کہ الیکشن جیتنے کے بعد 26ویں ترمیم کی اینٹ سے اینٹ بجا دوں گا ان کایہی بیان ان کی شکست کا سبب بنا۔