ڈی سی آفس کے سبزہ زار میں ریونیو عوامی خدمت کچہری
میانوالی (نامہ نگار )وزیرا علیٰ پنجاب کی ہدایت پر ڈی سی آفس کے سبزہ زار میں ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد کیا گیا۔
ریونیو عوامی خدمت کچہری ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو کیپٹن (ر) اسامہ مجیدچیمہ کی زیر صدارت منعقد ہوئی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر میانوالی مرادحسین نیکو کارہ، اے سی پپلاں اعجاز عبدالکریم، تحصیلدار میانوالی میاں کریم نواز، تحصیلدار پپلاں صوبہ خان کے علاوہ محکمہ ریو نیو، لینڈ ریکارڈ کے افسران و عملہ مو جود تھا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کیپٹن ریٹائرڈ اسامہ مجید چیمہ نے کھلی کچہری میں لوگوں کے ریو نیو معاملات سے متعلق مسائل سنے اور کھلی کچہری میں پیش کی جانے والی درخواستوں پرمتعلقہ افسران و عملہ کو موقع پر احکا مات جاری کئے ۔ریو نیو عوامی خدمت کچہری میں لوگوں نے حد براری، ا نتقالات کا اجراء، درستگی ریکارڈ اور دیگر ریو نیو معاملات سے متعلق درخواستیں پیش کیں۔