خوشاب میں حکومت کے کھیلتا پنجاب گیمز کا آغاز کر دیا گیا

 خوشاب میں حکومت کے کھیلتا پنجاب گیمز کا آغاز کر دیا گیا

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )صوبہ بھر کی طرح ضلع خوشاب میں بھی حکومت پنجاب کے ویژ ن کھیلتا پنجاب گیمز کا آغاز کر دیا گیاہے ۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) احمد صہیب نے پارلیمنٹرین ممبران کے ہمراہ ربن کاٹ کر کھیلتا پنجاب گیمزکا افتتاح کیا۔اے ڈ ی سی(جی)نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کھیلتا پنجاب کے تحت گیمز کے انعقاد کا مقصدنوجوانوں کو صحت مندانہ سر گرمیوں کی جانب راغب کرنا اور انہیں تفریحی مواقع فراہم کرنا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ضلع بھرمیں سپورٹس کے فروغ کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے اور اس طرح کی صحت مندانہ سرگرمیاں جاری رکھی جائیں گی۔ تقریب میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ساجد اﷲ بابر کے علاوہ دیگر سپورٹس افسران اور کھیلتا پنجاب پروگرام میں حصہ لینے والے تمام کلبز نے شرکت کی ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ساجد اﷲ بابر نے بتایا ہے کہ گورنمنٹ آف پنجاب ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب لاہور کے احکاما ت کے مطابق ضلع میں کھیلتا پنجاب گیمز 2024کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے ۔شیڈول کے مطابق کرکٹ،فٹ بال، ہاکی، بیڈمنٹن، اتھلیٹکس اور کبڈی کی گیمز یکم نومبر تا 10نومبرتک جاری رہیں کیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں