ڈی سی میانوالی کا سپیشل ایجوکیشن سکول،جنرل بس سٹینڈ کادورہ

ڈی سی میانوالی کا سپیشل ایجوکیشن سکول،جنرل بس سٹینڈ کادورہ

میانوالی(ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر خالد جاویدگورائیہ کا سپیشل ایجو کیشن سکول گرلز کا دورہ ۔ڈپٹی کمشنر نے سپیشل سکول کے کلا س رومز مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور تعلیمی سرگرمیوں، صفائی ستھرائی کے نظام اور خصوصی بچیوں کو فراہم کر دہ سہولیات کا جائزہ لیا۔

 ڈپٹی کمشنر نے سکول کی سپیشل بچیوں کے ہینڈی کرافٹ ، سلائی کڑھائی کے کام کا بھی معائنہ کیا اور خصوصی بچیوں کے کام کی تعریف کی ۔ اس موقع پر پر نسپل سپیشل ایجو کیشن سکول بوائز ملک مشتاق علوی اور فوکل پر سن محمد حفیظ خٹک بھی مو جو د تھے ۔ خالد جاوید گورائیہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ حکو مت پنجاب سپیشل ایجو کیشن کے اداروں میں زیر تعلیم بچوں کی فلاح و بہبود کیلئے خصوصی اقدامات بر ؤئے کار لارہی ہے تا کہ انہیں معاشرے کا مفید شہری بنایا جا سکے ۔ دریں اثنا خالد جاوید گورائیہ نے زیر تعمیر جنرل بس سٹینڈ کا دورہ کیا اور تعمیراتی کا موں کا معائنہ کیا،اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد شعیب رضا خان، سی او میونسپل کمیٹی ملک ساجد اور محکمہ بلڈنگز کے افسران بھی مو جو دتھے ،ڈپٹی کمشنر نے لاری اڈا کے مختلف شعبوں میں جاری ترقیاتی کا موں کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا ،انہوں نے محکمہ بلڈنگز کے افسران کو ہدایت کی کہ لاری اڈا کے تعمیراتی کا موں کو بر وقت مکمل کیا جا ئے اور تعمیراتی کاموں میں معیاری میٹریل کے استعمال کو یقینی بنایا جائے ،انہوں نے سی او ایم سی کو ہدایت کی کہ جنرل بس اسٹینڈ کی آمدن کے سلسلہ میں کمر شل بزنس پلا ن پر بھی عملدرآمد کو یقینی بنا یا جا ئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں