کمرے میں قید ریٹائر صوبیدار اور بیٹی بازیاب‘عدالت پیش

کمرے میں قید ریٹائر صوبیدار اور بیٹی بازیاب‘عدالت پیش

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )ایڈیشنل سیشن جج جوہر آباد احمد کامران کے حکم پر مٹھہ ٹوانہ پولیس نے چک نمبر49ایم میں چھاپہ مار کاروائی کے دوران ایک کمرے میں محبوس صوبیدار (ر)نیامت اور اسکی بیٹی فائزہ کو بازیاب کر کے عدالت میں پیش کر دیا۔۔۔

عدالت کے حکم پر دونوں باپ بیٹی علاج کیلئے ڈی ایچ کیوہسپتال منتقل کر دیا گیا، معلوم ہوا ہے کہ صوبیدار (ر)نیامت کی دماغی حالت اچھی نہیں تھی جبکہ فائزہ ایک سکول ٹیچر ہے لیکن حالت نے اسے بھی نیم پاگل بنا رکھا ہے ۔ محمد سلیم اپنے والد صوبیدرا نیامت اور اپنی بہن فائزہ کو تشدد کا نشانہ بناتا تھا اور اس نے دونوں باپ بیٹی کو کمرے میں بند کر کے تالہ لگا رکھا تھا ، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مسلم لیگ (ن)لائرز فورم ضلع خوشاب کے صدرچوہدری ارشد محمود ایڈووکیٹ نے ان کی بازیابی کیلئے سیشن کورٹ میں درخواست دائر کر دی جس کی روشنی میں ایڈیشنل سیشن جج احمد کامران نے مٹھہ ٹوانہ پولیس کو حکم جاری کیا کہ دونوں باپ بیٹی کو فوری طور پر بازیاب کر کے عدالت میں پیش کیا جائے ، مٹھہ ٹوانہ پولیس نے مکان کے تالے توڑ کر باپ بیٹی کو نکالااور عدالت میں پیش کر دیا ، فاضل عدالت نے ان کے بیانات قلمبند کرنے کے بعد انہیں علاج کیلئے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہر آباد بھجوا دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں