ملک ریاض ٹوانہ کی مخالفین کے ساتھ دشمنی ختم ، صلح ہوگئی

ملک ریاض ٹوانہ کی مخالفین کے ساتھ دشمنی ختم ، صلح ہوگئی

سلانوالی(نمائندہ دنیا )معروف سماجی کارکن ملک ریاض ٹوانہ اور ان کے مخالفین کے درمیان دشمنی ختم اور صلح ہو گئی۔

دونوں فریقین نے ایک دوسرے کے خلاف درج مقدمات واپس لینے اور بھائی بھائی بن کر رہنے ، دِلوں سے بغض اور نفرتیں مٹانے اور یکجا ہوکر علاقہ کو امن کا گہوارہ بنانے کا عزم کیا ،تفصیلات کے مطابق علاقہ سلانوالی کی معروف سماجی شخصیات ملک محمد ریاض ٹوانہ کی ان کے آبائی گاؤں چک نمبر 137 جنوبی کے رہائشی محمد آصف، محمد سلیم مہل سے عداوت چلی آرہی تھی دونوں فریقین کے درمیان کئی بار تصادم ہوا اور کئی افراد زخمی بھی ہوئے ، دونوں فریقین نے ایک دوسرے کے خلاف مقدمات بھی درج کرائے ہوئے تھے ان لڑائی جھگڑوں کے آئے دن واقعات سے علاقہ میں کشیدگی کے باعث اہل علاقہ پریشان تھے جس کی وجہ سے علاقہ معززین نے فریقین کے درمیان صلح کرادی اور گزشتہ روز ملک محمد ریاض ٹوانہ کی رہائش گاہ واقع چک نمبر 137 جنوبی میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں