ڈپٹی کمشنر محمد اشرف کا ٹی ایچ کیو ہسپتال دریا خان کا دورہ
بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر محمد اشرف کا ٹی ایچ کیو ہسپتال دریا خان کا دورہ،انہوں نے مختلف وارڈز میں مریضوں کی عیادت کی اور ان سے دستیاب ہیلتھ سروسز بارے دریافت کیا۔
ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں داخل مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور بالخصوص ادویات کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے ۔اس موقع پر اے ڈی سی جی عباس رضا ناصر بھی ڈپٹی کمشنر محمد اشرف کے ہمراہ تھے ۔