فصل کی باقیات نذر آتش کرنے پر 3کاشتکاروں کو جرمانے
سرگودہا ( نمائندہ دنیا ) سرگودھا میں قومی شاہراہ موٹروے کے قریب فصل کی باقیات کو نذر آتش کرنے پر تین کاشتکاروں کو تین لاکھ روپے جرمانہ کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق کمشنر ملک جہانزیب اعوان کی زیر صدارت اجلاس میں دھان فصل کی باقیات جلانے والوں کے خلاف ضابطہ کی کارروائی کرنے کے ساتھ سخت مانیٹرنگ کرنے کا حکم دے دیا گیا۔اس اجلاس میں بتایاگیاکہ دھان کی 96 فیصد کٹائی مکمل ہوچکی ہے ۔ ایسے کاشتکار جنہوں نے تاحال کٹائی نہیں کی انہیں نوٹسز جاری کر دیئے گئے کہ فصل کی باقیات کو آگ لگانے سے اجتناب کیا جائے ۔اس موقع پر بتایاگیا کہ کوٹ مومن کے علاقہ میں قومی شاہراہ موٹر وے کے قریب تین کاشتکاروں کو دھان فصل کی باقیات کو آگ لگانے پر تین لاکھ روپے جرمانہ کر دیاگیا۔