موسم کی تبدیلی کیساتھ ہی بچوں میں انفیکشن پھیلنے لگے

موسم کی تبدیلی کیساتھ ہی بچوں میں انفیکشن پھیلنے لگے

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ خوشاب ڈاکٹر راؤ گلزار یوسف نے کہا ہے کہ موسم کی تبدیلی کیساتھ ہی بچوں میں۔

 چھاتی اور گلے کے انفیکشن سمیت نزلہ کھانسی زکام اور گلہ خراب ہونے کی بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیں، نونہالان قوم کو امرض سے محفوط رکھنے کیلئے فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے ضلعی دفتر صحت جوہرآباد میں اخبار نویسوں سے بات چیت کے دوران ان کا کہنا تھا کہ بدلتے ہوئے موسم میں والدین کی ذمہ داریاں بڑھ چکی ہیں ، موسمی حالات کے تناظر میں بچوں کو ٹافیاں ، پاپڑ کھٹی میٹھی چیزیں اور بازاری کھانے کھلانے سے اجتناب کریں تاکہ بچے ان بیماریاں سے محفوظ رہ سکیں، والدین کی تھوڑی سی غفلت بچوں کو مختلف بیماریوں میں مبتلا کرسکتی ہے جس طرح حالیہ دنوں میں سموگ اور دھند کی صورتحال رہی ہے یہ چھوٹے بچوں کیلئے انتہائی خطرناک ہے ،انہوں نے کہا کہ تھوڑی سی احتیاط کر کے والدین بچوں کو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں