زراعت کی ترقی کیلئے کسان کارڈ انقلابی قدم ہے ،ملک محمد آصف بھا
جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )پنجاب اسمبلی کے رکن سابق صوبائی وزیر ملک محمد آصف بھا ئنے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا زراعت کی ۔
ترقی کیلئے کسان کارڈ انقلابی قدم ہے حکومت پنجاب کسانوں کو معاشی طورپر مضبوط بنانے کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لا رہی ہے ، جوہر آباد میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کاشتکاروں اور زمینداروں کو جاری ہونے والے کسان کارڈ کی افادیت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ گندم کی بجائی جاری ہے ، زمیندار و کاشتکار حضرات کسان کارڈ کو استعمال کر کے کھا دیں ، زرعی ادویات اور بیج رعایتی نرخوں پر حاصل کرنے کے ساتھ بغیر سود قرضہ بھی حاصل کرسکتے ہیں۔