مڈھ رانجھا میں بجلی کے لٹکتے بے ہنگم تار سنگین مسئلہ
مڈھ رانجھا(نمائندہ دنیا)مڈھ رانجھا میں بجلی کی لٹکتی بے ہنگم تاریں سنگین مسئلہ بن گئیں،شہری پریشانی کا شکار۔
تفصیلات کے مطابق مڈھ رانجھا گلی، محلوں اور بازاروں میں بجلی کی تاریں عرصہ دراز سے گچھوں کی صورت میں لٹک رہی ہیں۔ گھروں اور دوکانات کی چھتوں سے گزرتی ہوئی بجلی کی ہائی وولٹیج تاریں علاقہ مکینوں کیلئے وبال جان بن گئیں ہیں ۔مڈھ رانجھانئی آبادی میں بھی رہائشی پلاٹوں سے ہائی وولٹیج بجلی کی تاریں انتہائی نچلی سطح پر گزررہی ہے ،سڑک کے کنارے پول لگا کر بجلی کی لائنیں سیدھی نہ کی گئی ہیں بجلی کی ہائی وولٹیج تاریں نئے مکانات کی تعمیرات میں بھی رکاوٹ کا باعث بنی ہوئی ہیں۔ بوسیدہ لٹکتی ہوئی بے ہنگم تاریں کسی بھی وقت بڑے حادثے کا باعث بن سکتی ہیں۔علاقہ مکینوں نے محکمہ واپڈا کے اعلیٰ احکام سے فوری اصلاح احوال کا مطالبہ کیاہے ۔