پراپرٹی کی خریدوفروخت میں فراڈ‘2افراد پر مقدمہ
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پراپرٹی کی خریدو فروخت کے دوران شہری کو فراڈ کا شکار بنانے والی خاتون سمیت دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔
تھانہ کوتوالی میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے عبدالقیوم نامی شہری نے پولیس کوبتایا کہ خاتون سمیت دو ملز موں کی جانب سے قریبی تعلقات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پراپرٹی کی خریدوفروخت کے دوران اسے لاکھوں روپے مالیت کے فراڈ کاشکار بنادیاگیا۔