اعلانات بے سود ہیں ‘ پاکستان اسرا ئیل کیخلاف عملی اقدام کرے ‘عامر محمود چیمہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر )پاکستان اسرائیل کے خلاف عملی اقدام کرے محض اعلانات بے سود ہیں سابق ٹکٹ ہولڈر جماعت اسلامی عامر محمود چیمہ نے۔
کہا کہ صیہونی فوج فلسطینی مسلمانوں کا قتلِ عام کر رہی ہے فلسطینی مجاہدین مسجد اقصیٰ اور ارضِ مقدس کی حفاظت کی جنگ لڑرہے ہیں۔ محض وعظ و نصیحت سے آگے بڑھ کر حکومتِ پاکستان اور مقتدر طبقات کو عملی اقدامات کرنے کی طرف راغب کیا جانا چاہیے اب وقت آ گیا ہے کہ اسلامی ممالک آگے بڑھ کر غزہ میں اسرائیل کی جارحیت کے خلاف عملی اقدامات یقینی بنائیں ۔