سرکاری نرخوں پر اشیا کی دستیابی کا عمل یقینی بنا ئی جائے ‘اشرف

 سرکاری نرخوں پر اشیا کی دستیابی کا عمل یقینی بنا ئی جائے ‘اشرف

بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو سختی سے ہدایات جاری کی ہیں کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مارکیٹوں میں نکلیں اور ۔

اشیائے ضروریہ کی سرکاری نرخوں میں دستیابی کا عمل ہر صورت یقینی بنائیں اس ضمن میں زیرو ٹالرینس پالیسی اختیا ر کی جائے گراں فروشی ،ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی کرنیوالوں دکانداروں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے ۔ محمد اشرف نے مزید احکامات جاری کئے کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بازاروں میں موجود رہیں اور خریداری کیلئے آئے ہوئے صارفین سے خرید کردہ اشیائے ضروریہ کے نرخوں بارے دریافت کریں اور سرکاری نرخناموں کے مطابق اشیاء کی عدم دستیابی پر دکانداروں پر بھاری جرمانے عائد کرنے کیساتھ ساتھ انکے خلاف ایف آئی آرز بھی درج کی جائیں،ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ عوام الناس کو مارکیٹ ریلیف کی فراہمی یقینی بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں