مسجد رحمانیہ و مدرسہ محمدیہ اہلحدیث لاری اڈا بھیرہ میں درس قران و حدیث کی تقریب
بھیرہ(نامہ نگار )مسجد رحمانیہ و مدرسہ محمدیہ اہلحدیث لاری اڈا بھیرہ میں درس قران و حدیث کی تقریب ہوئی۔
جس سے خطاب کرتے ہوئے خطیب جامعہ رحمانیہ قاری عبدالواجد سلفی نے کہا کہ ہماری کامیابی کا واحد راستہ قران و سنت کے مطابق زندگی گزارنے میں ہے اسی پر عمل کر کے ہم اپنی دنیاوی مشکلات پر قابو پا سکتے ہیں تقریب میں فضیلتہ الشیخ مولانا غلام مصطفی ظہیر مفتی‘ قاری محمد حسنین کشمیری اور مولانا ابو یحییٰ نے درس قران و حدیث دیا اس موقع پر زیر تعلیم بچوں کے ششماہی نتائج کا بھی اعلان کیا گیا پہلی پوزیشن عبداللہ ثاقب دوسری عبدالرحمن اور تیسری مقیت الرحمن اور عبداللہ ثانی نے حاصل کی۔