’’اب گاؤں چمکیں گے ‘‘پر سختی سے عملدرآمد جاری، بابر شہزاد

’’اب گاؤں چمکیں گے ‘‘پر سختی سے عملدرآمد جاری، بابر شہزاد

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ بابرشہزاد رانجھا نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ضلع کے۔

 تمام رورل ایریاز میں صفائی ستھرائی اور صفائی کی خدمات کو بہتر بنانے اور دیہات کو خوبصورت بنانے کے لیے خصوصی پروگرام ‘‘اب گاؤں چمکیں گے ’’ پر سختی سے عملدرآمد کروایا جا رہا ہے جس کی بناء پر کارکردگی کے لحاظ سے پنجاب بھر میں سرگودھاکی پوزیشن بہتر ہوئی ہے ،اس امر کا اظہار انہوں نے 49شمالی اور ملحقہ دیہات میں متذکرہ پروگرام پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے دوران کیا اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سرگودھا غلام عباس بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ ڈپٹی ڈائریکٹرنے کہا کہ کمشنر و ڈپٹی کمشنر کی زیر نگرانی حکومت کے دیئے گئے اہداف کی تکمیل کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں،ضلع بھر میں یونین کونسل کی سطح پر خصوصی کمیٹیاں متعارف کرائی گئی ہیں ہر یونین کونسل میں محکمہ ریونیو کے افسران اور مقامی قابل ذکر افراد پر کمیٹیوں کی کارکردگی کو بھی روزانہ کی بنیاد پر دیکھا جا رہاہے ضلعی انتظامیہ صفائی کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں