موٹروے انٹرچینج بھیرہ سے پنجاب پولیس اور رینجرز کے دستے اسلام آباد روانہ
بھیرہ(نامہ نگار ) پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد پولیس نے رینجرز ایف سی پنجاب اور۔
سندھ پولیس سے مدد مانگ لی ہے جبکہ سندھ اور پنجاب کانسٹیبلری سے بھی اہلکار طلب کیے گئے ہیں موٹروے انٹرچینج بھیرہ سے پنجاب پولیس اور رینجرز کے دستے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوئے موٹروے حکام کے مطابق ممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے موٹر وے انٹر چینج بھیرہ کو تا حکم ثانی ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے ۔