گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج جوہر آباد میں یوتھ ڈائیلاگ کا اہتمام
جوہرآباد(نمائندہ دُنیا ) گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج جوہر آباد میں نسل نو کے مسائل کو اجاگر کرنے اور ان کا مستقبل روشن و تابناک بنانے کیلئے یوتھ ڈائیلاگ کا اہتمام کیا گیا۔
ڈائیلاگ میں پاکستان مسلم لیگ(ن)، پاکستان پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کے مقامی راہنماوں سمیت ماہرین تعلیم اور پبلک کمیونبٹی کے افراد نے اظہار خیال کیا ،اہتمام شاہین ریجنل نیٹ ورک، سٹیپ اور بیداری کے تعاون سے کیا گیا ، اس موقع پر کالج کے طلبہ و طالبات کی کثیر تعدا دموجود تھی ۔