ڈی سی آفس کمیٹی روم میں ڈسٹر کٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس
میانوالی (نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت ڈسٹر کٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں ڈپٹی ڈائر یکٹر ڈویلپمنٹ شعیب رضا خان، سی او ضلع کو نسل ملک ساجد اور میو نسپل کمیٹی کمرمشانی، محکمہ بلڈنگز کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے تین ترقیاتی سکیموں جن میں کمرمشانی میں سٹریٹ لائٹس کی تنصیب، ایم سی کمرمشانی کے دفتر کی تعمیر اور سرکٹ ہاؤس کے نظر ثانی شدہ تخمینہ کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے کمرمشانی میں سٹریٹ کی تنصیب اور سرکٹ ہاؤس کی تزین وآرائش کیلئے نظر ثانی شدہ تخمینہ کی منظوری دے دی۔انہوں نے سی او ایم سی کمرمشانی کو ہدایت کی کہ کمرمشا نی میں سٹریٹ لائٹس کی تنصیب کیلئے تمام ضروری پراسس کو جلد ازجلد مکمل کر کے سٹریٹ لائٹس کی تنصیب کے منصوبہ پر کام شروع کیا جائے تاکہ کمرمشانی کی روشنیوں کو بحال کیا جا سکے ۔ انہوں نے محکمہ بلڈنگز کے افسران کو ہدایت کی زیر تعمیر سرکٹ ہاؤس کے تزین و آرائش کے کاموں کو جلد ازجلد مکمل کیا جا ئے ۔