اب فتنہ پارٹی کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ہوگا ،چودھری عبدالوحید
بھلوال(نمائندہ دنیا ) غیر ملکی مہمانوں کی آمد کے موقع پر انتشار پھیلانا فتنہ خان نے معمول بنالیا ہے قبل ازیں بھی مختلف مواقع پر جب بیرون ممالک سے وفود پاکستان آتے ہیں تو یہ دھرنے اور احتجاج کی کال دیدیتے ہیں۔۔۔
جس کی وجہ سے ملک معاشی طور پر تباہی کے دہانے کی طرف جارہا ہے اب فتنہ پارٹی کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ہوگا ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما چودھری عبدالوحید نے کیا ،انہوں نے کہا کہ دنیا دیکھ رہی ہے کہ کرم ایجنسی میں لوگ مر رہے ہیں خیبر پختونخوا کی حکومت جلسے اور دھرنوں میں مصروف ہے ۔