آبادی کا عفریت ملکی وسائل کو نگل رہا ہے ، صہیب احمد

آبادی کا عفریت ملکی وسائل کو نگل رہا ہے ، صہیب احمد

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خوشاب صہیب احمد نے کہا ہے کہ ماں اور بچے کی صحت ، خواتین کے حقوق کے تحفظ ، اور وسائل و آباد ی میں توازن برقرار رکھنے کیلئے سماجی اور انفرادی رویوں میں مثبت تبدیلی لانے کی ضرورت ہے۔۔۔

 اس ضمن میں تمام سٹیک ہولڈر کو اپنی ذمہ داریوں کا ادراک کرنے کیلئے مثبت کردار ادا کرنا ہو گا ، انہوں نے ان خیالات کا اظہار محکمہ بہبود آبادی ضلع خوشاب کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ پریس کلب کے چغتائی آڈیٹوریم میں ’’سماجی رویوں میں مثبت تبدیلی اور حکمت عملی‘‘کے عنوان سے منعقدہ سیمینار میں بطور مہمان خصوصی خطاب کے دوران کیا۔ سیمینار کی صدارت سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر صائمہ اکرام نے کی ۔سیمینار میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر نگہت فردوس اور ڈسٹرکٹ پریس کلب کے صدر عبدالواہب چغتائی کو بطور مہمان مدعو کیا گیا تھا ۔اے ڈی سی خوشاب نے کہا کہ آبادی کا عفریت ملکی وسائل کو نگل رہا ہے عصر حاضر کا تقاضہ ہے اس صورتحال پر قابو پانے اور مثالی معاشرے کی تشکیل کیلئے ہر شہری محکمہ بہبود آبادی کے پروگراموں سے استفادہ کرے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں