عشنہ طاہر کا ہلال احمر ہسپتال کا دورہ‘ایکسرے پلانٹ کا معائنہ
بھیرہ(نامہ نگار )اسسٹنٹ کمشنر عشنہ طاہر نے ہلال احمر ہسپتال بھیرہ کا دورہ کیا انہوں نے سٹاف کی حاضری ادویات اور ایکسرے پلانٹ چیک کیا اور اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے۔۔۔
میڈیکل آفیسر ڈاکٹر یاسر الدین حسن پنجوتھہ اور سٹاف سے ہسپتال میں دستیاب سہولیات کے بارے میں دریافت کیا انہیں بتایا گیا کہ ہسپتال میں مریضوں کے لئے ادویات مخیر حضرات اور ایک این جی او مہیا کرتی ہے ہسپتال میں پرچی اور ایکسرے فیس میں اضافہ پر کی گئی عوامی شکایات پر کہا کہ اس سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سرگودھا کو اگاہ کرتے ہوئے ان سے فیس میں کمی کیلئے گزارش کی گئی ہے ۔