آر پی او کی زیر صدارت کرائم میٹنگ،زیر تفتیش مقدمات کا جائزہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) آر پی او محمد شہزاد آصف خان کی زیر صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع سرگودھا کے سٹی صدر اور شاہ پور سرکل کی کرائم صورتحال اور زیر تفتیش مقدمات میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔۔۔
ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے بریفنگ دی جبکہ ایس پی انویسٹی گیشن ضیاء اﷲ سٹی ، صدر اور شاہ پور سرکل کے ایس ڈی پی او اور ایس ایچ او صاحبان نے شرکت کی۔ میٹنگ میں زیر تفتیش مقدمات کی بروقت تکمیل اور انسداد جرائم کے لیے تجاویز زیر غور لائی گئی، آر پی او محمد شہزاد آصف خان نے زیر تفتیش مقدمات کی میرٹ پر بروقت یکسوئی اور جرائم کے انسداد کے لیے موثر اقدامات کرنے کی ہدایات دیں۔