ڈونلڈ ٹرمپ کے دہشتگردانہ بیان کی مذمت کرتے ہیں،جاوید اقبال رضوی

ڈونلڈ ٹرمپ کے دہشتگردانہ بیان کی  مذمت کرتے ہیں،جاوید اقبال رضوی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )تحریک لبیک پاکستان کے ڈویژنل نائب ناظم جاوید اقبال رضوی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے فلسطین مخالف بیانات دشمنان اسلام ہونے کی واضح دلیل ہے۔۔۔

 اور یرغمالیوں کو رہا کرنے اور مشرق وسطیٰ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں عالم اسلام کے منہ پر طمانچہ ہے ، ڈونلڈ ٹرمپ کے دہشتگردانہ بیان کی مذمت کرتے ہیں، امریکہ مشرق وسطیٰ میں ظلم و بربریت کی آگ کو بھڑکانے کی کوشش کر رہے ہیں، اس طرح کے بیان فلسطین میں نسل کشی بلکہ ظلم و بربریت پر پردہ ڈالنے کے مترادف ہے ۔ فلسطین میں جاری مظالم کا حل صرف انصاف اور مساوات میں ہے نہ کہ ٹرمپ کے عسکریت پسند بیانات میں۔ عالم اسلام کو مل کر جنگی جرائم پر اسرائیل کو کٹہرے میں لانا ہو گا اور ان جانبدارانہ بیانات کیخلاف متحد ہونا ہو گا، جو اسلام دشمن اور امن تباہ کرنے کے خواہاں ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں