سرگودھا یونیورسٹی میں ملازمین کے اعزاز میں غیر معمولی تقریب

سرگودھا یونیورسٹی میں ملازمین کے اعزاز میں غیر معمولی تقریب

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے کہا ہے کہ کسی بھی ادارے بالخصوص بڑے تعلیمی ادارے کا کامیاب ورکر وہی ہوتا ہے جو اپنا کام اور ڈیوٹی ہمت، حوصلہ، لگن اور دیانتداری سے سرانجام دے ۔

سرگودھا یونیورسٹی نے گذشتہ دو برسوں میں تعلیمی اور انتظامی سطح پر جو غیر معمولی کامیابیاں سمیٹی ہیں وہ ہمارے اساتذہ، انتظامی افسران اور اسٹاف کی شبانہ روز محنت کا نتیجہ ہیں۔ بطور وائس چانسلر مجھے جو ٹیم ملی ہے مجھے اس پر بہت فخر ہے جس کی بدولت آج ادارے کا شمار ملک بھر کی صفِ اوّل کی جامعات ہونے لگا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گریڈ 1 تا 16 کے ملازمین کے اعزاز میں سالانہ عشائیہ، حج و عمرہ کی قرعہ اندازی، بہترین سٹاف ایوارڈ 2024 اور باہمی یاداشت کے سمجھوتوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ہاکی گراؤنڈ میں اس عظیم الشان اور غیر معمولی تقریب میں ملک بھر کی جامعات کے وائس چانسلرز نے شرکت کی ، اس عظیم الشان تقریب میں جب وائس چانسلرز پنڈال میں داخل ہوئے تو انہیں پنجاب کی ثقافت کی روایتی پگ اور خواتین وائس چانسلرز کو چادریں پیش کی گئیں نیز اس موقع پر گھوڑا ڈانس کا خوبصورت مظاہرہ کیا گیا۔ پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر میاں غلام یٰسین نے کہا کہ ہم یہ امید کرتے ہیں کہ ہمارے یہ ملازمین اپنے کام کو مزید جانفشانی اور محنت سے سرانجام دیں گے اور ادارے کا نام روشن کریں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں