آر پی او نے پولیس افسروں کو اعلیٰ کا رکردگی پر سرٹیفکیٹ سے نوازا

آر پی او نے پولیس افسروں کو اعلیٰ  کا رکردگی پر سرٹیفکیٹ سے نوازا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )آر پی او محمد شہزاد آصف خان نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ڈی ایس پی ساہیوال اور ایس ایچ او تھانہ ترکھانوالہ کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے نوازا۔۔۔

تھانہ ترکھانوالہ پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش سیف الرحمن سے ایک کلوگرام سے زائد چرس برآمد کی۔ دوران تفتیش ملزم کے انکشاف پر منشیات فروشوں کے نیٹ ورک کو توڑنے اور بڑے ڈیلر کو گرفتار کرنے کے لیے حکمتِ عملی ترتیب دے کر ایس ایچ او کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جس نے جدید و روایتی طریقہ تفتیش سے بین الاضلاعی منشیات فروش حیدر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے گیارہ کلو گرام چرس برآمد کی تھی ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں