سرکاری واجبات کی وصولیوں میں تیزی لائی جائے ، فہد محمود
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو فہد محمود کی زیر صدارت سرکاری واجبات کی وصولیوں کا جائزہ اجلاس ڈی سی دفتر کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں تمام اسسٹنٹ کمشنروں ، ریونیو افسران و فیلڈ اسٹاف نے شرکت کی۔ اجلاس میں واٹر ریٹ، تاوان، آبیانہ، زرعی انکم ٹیکس کے علاوہ دیگر سرکاری واجبات کی وصولیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اے ڈی سی آر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ سرکاری واجبات کی وصولیوں کے اہداف کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔ انھوں نے کہا کہ حکو مت پنجاب کے ویژن کے مطابق سرکاری واجبات کی وصولیوں میں تیزی لائی جائے اور وصولیوں کی مد میں زیروٹالرنس کو یقینی بنایاجائے ۔ انہوں نے افسران و عملہ کو سختی سے ہدایت کی کہ سو فیصد ر یکوری کو یقینی بنا یا جائے اور سرکاری واجبات جمع نہ کرانے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔