کمشنر کی زیر صدارت ریونیو واجبات وصولی پر جائزہ اجلاس

کمشنر کی زیر صدارت ریونیو واجبات وصولی پر جائزہ اجلاس

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )ڈویژنل کمشنر جہانزیب اعوان کی زیر صدارت ریونیو واجبات وصولی پر پیش رفت بارے اجلاس ان کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔

 اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سرگودہا کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم ، اے ڈی سی آر فہد محمود اور اے سی آر محمد خان کے علاوہ خوشاب ، میانوالی اور بھکر کے ڈپٹی کمشنروں اور اے ڈی سی آرز نے ویڈیو لنک شرکت کی۔ اجلاس میں چاروں اضلاع میں بورڈ آف ریونیو کے انیشیٹوز ، سرکاری واجبات کی وصولی ، انتقالات فیس ، تاوان ، واٹر ریٹ کرنٹ وبقایاجات ، زرعی انکم ٹیکس ، اشٹام ڈیوٹی ، زیر التوا انتقالات ، ای رجسٹریشن ، وارثتی انتقالات ، تقسیم جائیدار کے کیسز ، کھیوٹ ایشوز، ڈیجیٹل مساوی ، پلس سسٹم ، سکنی موضع جات ، جمع بندیوں کی سکینگ ، عارضی کاشت اراضی اور ریونیو عدالتی کیسز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر جہانزیب اعوان نے کہا کہ ریونیو افسر سرکاری واجبات کی وصولی پر خصوصی توجہ دیں۔ حکومت کے ذرائع آمدن بڑھنے سے ہی عوام کے لئے سہولیات فراہم ہو سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات اور سازگار ماحول فراہم کیا جائے تاکہ انہیں سرکاری واجبات کی ادائیگی میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنرز اور سے ڈی سی آرز پر زور دیا کہ وہ اپنے ماتحت ریونیو دفاتر کے اچانک دورے کریں ،کرپشن کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ریونیو افسران و اہلکاروں تک ہر سائل کی با آسانی رسائی ہونی چاہیے ۔ تمام امور میرٹ پر نمٹائے جائیں۔ اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر سرگودہا ویسٹ منیجمنٹ کمپنی رانا شاہد عمران نے بریفنگ بھی دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں