سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا ماڈل ٹاؤن کی آباد کاری کا منصوبہ ایک مرتبہ پھر فلاپ

سرگودھا ڈویلپمنٹ  اتھارٹی کا ماڈل ٹاؤن کی آباد کاری  کا منصوبہ ایک مرتبہ پھر فلاپ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا ماڈل ٹاؤن کی آباد کاری کا منصوبہ ایک مرتبہ پھر فلاپ ہو گیا، ذرائع کے مطابق اتھارٹی نے ماڈل ٹاؤن کی آباد کاری کے لیے 533 خالی پلاٹ کو نیلام کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔۔۔

 اس سلسلہ میں گزشتہ روز ان پلاٹوں کی نیلامی کی گئی لیکن ریزوپرائز زیادہ ہونے کی وجہ سے کسی بھی شخص یا پارٹی نے نیلامی میں حصہ نہیں لیا نیلامی میں شرکت کرنے والوں کاکہنا تھا کہ فی مرلہ ریزو پرائز بہت زیادہ ہے اتھارٹی ریزو پرائز کم کرے تو پلاٹ نیلام ہو سکتے ہیں اتھارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ماڈل ٹاؤن سے ملحقہ پرائیویٹ ہاؤسنگ کالونیوں میں پلاٹ فی مرلہ 10 لاکھ تک روپے فروخت ہو رہے ہیں ان پرائیویٹ رہائشی کالونی پر اعتماد بھی نہیں ہے جب کہ ماڈل ٹاؤن سوسائٹی حکومت کی ایک با اعتماد رہائشی سکیم ہے ،اگر ریزور پرائس کم کرنے کے ساتھ ساتھ ڈویلپمنٹ کروائی جائے تو لوگ اس جانب متوجہ ہو سکتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں