گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول کے سامنے بارش کا پانی جمع

 گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول کے سامنے بارش کا پانی جمع

بھیرہ(نامہ نگار )گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول بھیرہ کی دیوار سے ملحق ڈرین سے نکاسی اب نہ ہونے سے چند روز قبل ہونے والی معمولی بارش کا پانی ابھی تک سکول کے مین گیٹ کے سامنے تالاب کا منظر پیش کر رہا ہے۔۔۔

 جس سے معصوم طالبات کو سکول کے اندر آنے اور جانے میں مشکلات کا سامنا ہے اور رش میں ٹریفک سے اٹھنے والے پانی کے چھینٹوں سے ان کا یونیفارم بھی اکثر خراب ہو رہا ہے 10 روز گزرنے کے باوجود سکول کے سامنے سے پانی کی نکاسی نہ ہونے پر بلدیہ کی کارکردگی بھی کھل کر سامنے آ گئی ہے طالبات کے والدین نے ڈپٹی کمشنر سرگودہ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ بھیرہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول بھیرہ کے سامنے کئی روز سے کھڑے پانی کی نکاسی کے لیے اقدامات اٹھائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں