رائفل اور پستول برآمد ہونے پر 2ملزم گرفتار،مقدمات درج
کندیاں(نما ئندہ دنیا )پپلاں پولیس نے 2 ملزم گرفتار کر کے رائفل 44 بور، پسٹل 30 بور برآمد کر لیا۔۔۔
مخبر کی اطلاع پر دوران چیکنگ ضمیر سے رائفل 44 بور، شاہد سے پسٹل 30 بور برآمد کیا جن کا کوئی اجازت نامہ یا لائسنس پیش نہیں کر سکے ۔ دونوں ملزمان کو حراست میں لیکر تھانہ پپلاں میں الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔