ساہیوال اور گردونواح میں ڈکیتیاں،مزاحمت پر ایک زخمی

ساہیوال اور گردونواح میں ڈکیتیاں،مزاحمت پر ایک زخمی

ساہیوال/سرگودھا(نمائندہ دنیا)ساہی وال اور گردونواح میں ڈکیتی کی وارداتیں جاری،مزاحمت پر ایک شہری زخمی ہو گیا ، واقعات کے مطابق رواں ہفتے میں گن پوائنٹ پر تین دکانوں سے لاکھوں روپے لوٹ لیے گئے۔۔۔

پہلی واردات تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے سامنے فارمیسی پر ہوئی جس میں دو مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر فارمیسی کے مالک رانا سہیل شہزاد سے 45 ہزار روپے چھین لیے اور ایک ملازم شیراز کو بھی فائر کرکے زخمی کردیا ،دوسری واردات نواحی اڈہ سیال شریف پر ہوئی جس میں القمر کریانہ اور نتھوکہ ٹریڈرز سے مجموعی طور پر ایک لاکھ کے لگ بھگ لوٹ لیے گئے اور مسلح ڈکیٹ واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ، ڈکیٹیوں کی ان لگاتار وارداتوں سے عوام میں بے چینی اور تشویش کی لہر پائی جاتی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں