ضلع خوشاب کے عوام ملین مارچ میں شریک ہو کر ملی غیرت کا ثبوت دیں ،حافظ فداء الرحمٰن

ضلع خوشاب کے عوام ملین  مارچ میں شریک ہو کر ملی غیرت  کا ثبوت دیں ،حافظ فداء الرحمٰن

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )جماعت اسلامی ضلع خوشاب کے امیر مولانا حافظ فداء الرحمٰن نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے اکابرین کی خواہش ہے۔۔۔

کہ تمام مسلمان متحد ہو کر فلسطین اور غزہ کے مظلوموں کی مدد کیلئے آگے بڑھیں اس لئے مسلم امہ کے ضمیر کو جھنجھوڑنے کیلئے ہر ممکن جدوجہد کی جاری ہے ۔ جماعت اسلامی کے ضلعری دفتر جوہرآباد میں میڈیا سے بات چیت کے دوران انہوں نے بتایا کہ امریکہ یہودیوں کی سرپرستی کر رہا اور فلسطینی مسلمانوں کے قتل عام میں برابر کا شریک ہے وہ اسرائیل کی کھل کر پشت پناہی کر رہا ہے ،انشاء اﷲ 29دسمبر کو فلسطینی بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ملین مارچ ہو گا ، انہوں نے ضلع خوشاب کے عوام سے اپیل کی وہ ملین مارچ میں شریک ہو کر ملی غیرت کا ثبوت دیں ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں