سب ادارے ایک پیج پر تو عوا م الگ پیج پر کیوں؟مہر محمد شفیق
بھلوال(نمائندہ دنیا ) ملک میں سب ادارے ایک پیج پر ہیں کی رَٹ لگانے والے یہ سوچیں کہ عوام الگ پیج پر کیوں ہیں اس وقت عوامی جذبے ماند پڑے ہوئے ہیں۔۔۔
مختلف نوعیت کی ریلیوں میں افسران اور سرکاری ملازم تو نظر آرہے ہیں مگر عوام ان ریلیوں میں کیوں نظر نہیں آرہے یہ لمحہ فکریہ ہے ان خیالات کا اظہارجماعت اسلامی کے رہنما مہر محمد شفیق نے کیا، انہوں نے کہا کہ یہ سوچنے کی باتیں ہیں جو سوچی نہیں جارہیں لگتا ہے کہ جنہوں نے اداروں کو عوام کو ایک پیج پر لانا ہے وہ خود بھی پیج پر نظر نہیں آرہے جس کی وجہ سے عوام اور ادارے ایکدوسرے سے جدا نظر آرہے ہیں ۔