معیار ی بیج فراہمی کیلئے کمیٹیاں فعال کرنے کا حکم جاری
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) حکومت پنجاب نے کاشتکاروں کو فصلوں کے معیاری بیج کی فراہمی یقینی بنانے اور قانون شکن عناصر کی مستقل بنیادوں پر حوصلہ شکنی و قانونی کاروائی لئے ضلع سطح پرقائم خصوصی کمیٹیوں کو فوری فعال کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔۔۔
ذرائع کے مطابق حکومت کے علم میں آیا ہے کہ غیر معیاری بیجوں کے ذریعے شعبہ زراعت اور کاشتکاروں کو ناتلافی نقصان پہنچایا جا رہا ہے جس سے معیاری فصل کا حصول مشکل ہو تا جا رہا ہے ، جبکہ غیر رجسٹرڈ ٹریڈ مارک کی بڑی تعداد بھی مارکیٹ میں کارفرما ہے اور اس سلسلہ میں کسی قسم کا کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں،اورصورتحال کی روک تھام کیلئے ضلعی سطح پرقائم خصوصی مشترکہ کمیٹیوں کی کارکردگی مایوس کن چلی آ رہی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں ڈی جی ایگریکلچر پنجاب کی جانب سے کمیٹیوں کو فعال کر کے بیج فروخت کرنیوالوں کی رجسٹریشن کیساتھ ساتھ سٹوروں اور دوکانوں پر چھاپے مار کر قانون شکن عناصر کے خلاف کاروائی عمل میں لانے کے احکامات جاری کر دیئے ۔