زیر زمین پانی کی گرتی ہوئی سطح زرعی معیشت کیلئے خطرے کی گھنٹی :سمیرا ملک

 زیر زمین پانی کی گرتی ہوئی سطح زرعی  معیشت کیلئے خطرے کی گھنٹی :سمیرا ملک

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )سابق وفاقی وزیر سمیرا ملک نے کہا ہے کہ وادی سون میں تیزی سے گرتی ہوئی زیر زمین پانی کی سطح علاقہ کی زرعی معیشت کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے۔۔۔

 حکومت کر زرعی معیشت کی بحالی کیلئے فوری اور موثر اقدامات اٹھانا ہوں گے ، جوہر آباد میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ اگر ماضی میں وادی سون اور مہاڑ میں شروع کیا جانیوالا منی ڈیمز پراجیکٹ ختم نہ کیا جاتا تو آج اس جنت نظیر وادی کی معاشی صورتحا ل مختلف ہوتی ،منی ڈیمز، چیک ڈینمز اور واٹر پانڈز کا یہ عظیم منصوبہ علاقہ کی زرعی معیشت کے استحکام کا ضامن تھا ، ان ڈیمز کے زرعی بارشی پانی نشینی علاقوں میں ذخیرہ کر کے نہ صرف آبپاشی کیلئے استعمال میں لایا جا سکتا تھا بلکہ مسلسل پانی کھڑا رہنے سے زمین میں جذب ہو کر زیر زمین پانی کی سطح برقرار رکھنے میں بھی معاون و مددگار ثابت ہو سکتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں