فروٹ اور ویجیٹیبل مارکیٹس بنانے کی تیاریاں،فاروقہ میں بھی بنائی جائے ،رانا عبدالجبار
فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا ) حکومت پنجاب نے جدید سہولتوں سے آراستہ صوبہ بھر میں فروٹ اور ویجیٹیبل مارکیٹس بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت جاری کردی ہے۔۔۔
مسلم لیگ ن کے ضلعی نائب صدر رانا عبدالجبار نے فاروقہ میں بھی ماڈل بازار بنا کر فروٹ مارکیٹ بنائی جائے تاکہ شہریوں کو خریداری میں آسانی ہو انھوں ڈپٹی کمشنر سرگوھا سے اپیل کی ہے کہ ان کیلئے ایسی جگہ مختص کریں جہاں پر عام لوگوں کو رسائی آسانی سے مل سکے ان مارکیٹوں کو بہتر بنانے کیساتھ ساتھ جن مقامات پر مارکیٹس قائم نہیں ہیں وہاں پر ماڈل بازار بنائے جائیں تاکہ لوگوں کو بآسانی سے فروٹ وغیرہ خریدنے میں مدد مل سکے ۔