سزائے موت کو معطل کرکے امن کو داؤ پر لگا دیا گیا،حاجی عطاء محمد رلاء

سزائے موت کو معطل کرکے امن کو  داؤ پر لگا دیا گیا،حاجی عطاء محمد رلاء

کندیاں(نمائندہ دنیا)میانوالی سمیت ملک بھر میں میں قتل و غارت اور بدامنی ہمارے نظام انصاف پر سوالیہ نشان ہے ،سزائے موت کو معطل کرنے سے لوگوں کے دلوں سے خوف نکل گیا ہے۔۔۔

 سپریم کورٹ ازخود نوٹس لیکر سزائے موت بحال کرائے قاتل کو سرعام پھانسی کی سزا دی جائے ان خیالات کا اظہار سماجی رہنما حاجی عطاء محمد رلائنے کیا ہے انہوں نے مذید کہا کہ مغرب و یورپ کے دباؤ پر سزائے موت کو معطل کرکے حکمرانوں نے پورے ملک کے امن کو داؤ پر لگا دیا ہے . مجرم کے دل سے سخت سزا کا خوف نکل جائے تو وہ شیر بن جاتا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ ملک بھر میں خاص طور پر ضلع میانوالی میں امن و امان کے قیام کے لئے نوٹس لے اور سزائے موت کو بحال کرے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں